اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

جنازے پر حملے کے بعد حالات تشویشناک حد تک خراب،یمنی باغی حد سے آگے بڑھ گئے،امریکی جنگی جہازبھی زِدمیں آگئے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

نیویارک(این این آئی)یمنی باغیوں نے عرب ملک کی حدودمیں امریکی بحری جنگی جہازوں پر دومیزائل داغے تاہم اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، یہ میزائل یمن سے مکہ کے قریب واقعہ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کے لئے فائر کئے گئے تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے کہا گیا کہ یمن کے قریب سمندری حدود میں امریکہ کے ایک جہاز پر حوثی باغیوں کی جانب سے دو میزائل فائر کئے گئے تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ امریکی بحریہ کے حکام کے مطابق میزائل حملہ اتوار کی رات کیا گیا جن کا نشانہ امریکی جہاز تھا ۔یہ واقعہ اماراتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے چند روز بعد پیش آیا ۔امریکی بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل یمن سے مکہ کے قریب واقعہ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کے لئے فائر کئے گئے تھے۔

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے یمن میں سعودی اتحادیوں کی بمباری میں 140 افراد کی ہلاکت کے بعد یمن کی سکیورٹی فورسز اور ملیشیا سے کہا ہے کہ اس ‘خونی حملے’ کا بدلہ لینے کے لیے سعودی عرب کی سرحد کی پر جمع ہو جائیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی عبداللہ صالح نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اور ملیشیا کے تمام اہلکاروں سے کہتا ہوں کہ سعودی عرب کے ساتھ سرحد کی جانب چلیں اور بدلہ لیں۔ٹی وی پر خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی جانوں کا بدلہ لینا چاہیے جو فوجی اڈوں پر مرے ہیں، جو مارکیٹوں میں مرے ہیں اور سب سے زیادہ بدلہ ان کا لینا ہے جن کو جنازے کی رسومات ادا کرتے ہوئے قتل کیا گیاہے۔ اب بڑی جنگ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ جنگجو نجران، جازان اور اسیر کے فرنٹ پر ملیں جن کی سرحد ‘پسماندہ’ سعودی عرب سے لگتی ہیں۔یاد رہے کہ عبداللہ صالح کو 2012 میں اس وقت اقتدار چھوڑنا پڑا جب ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گئے اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ امن مذاکرات کا آغاز ہوا۔عبداللہ صالح کو مسلح افواج کے ان اہکاروں کی حمایت حاصل ہے جنھوں نے نئی حکومت کے خلاف بغاوت کی اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب لبنانی حزب اللہ کے سربراہ رہنما حسن نصر اللہ نے کہاہے کہ نمازجنازہ پر سعودی فضائی حملے کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب نے نماز جنازہ پر حملہ کرکے ظلم کیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا انہوں نے کہاکہ میں یمن کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ کامیاب ہو ں گے۔ آپ لوگوں کے انقلابی خون کو خونی درندوں کی تلواروں پر فتح ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…