جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’بھارت کا جنگی جنون ‘‘ میزائل اور اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو کیا احکامات جاری کئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گو کہ پاک بھارت کشیدگی ان دنوں تھوڑی ٹھنڈی پڑتی جا رہی ہے تاہم تازہ ترین میڈیا ذرئع کے مطابق بھارت نے اب اپنی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کو شارٹ نوٹس پر زیادہ سے زیادہ اسلحہ بنانے کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سرکار نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دفاعی ساز و سامان بنانے والی فیکٹریوں کو پیداوار میں اضافے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ انڈیا کے معروف ترین جریدے ’’دی ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول پرپاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے حوالے سے جنگی اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں اور سپلائرز کو پیداوار بڑھانے اور نئے معاہدوں کیلئے ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا ہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے چند اعلیٰ حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کشیدہ حالات میں پیدا ہونے والی ضروریات پر قابو پانے کیلئے بھارتی فوج کی صلاحیت اور سکت کا بھی جائزہ لیا جائے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسلحہ سپلائرز پر واضح کر دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اضافی جنگی اسلحہ کے معاہدے ہنگامی بنیادوں پر بھی دیے جا سکتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق اس تازہ ترین حکم کا مقصد بھارت کے دفاعی معاملات کا جائزہ لینا اور اسلحہ انڈسٹریز کی اہلیت ماپنا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…