سعودی عرب پر میزائل حملہ ۔۔۔ ہدف کون سا شہر تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

10  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل حملے کیے تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل یمنی شہر مآرب سے اور دوسرا شمالی صعدہ شہر سے داغا گیا دونوں میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کا طائف شہرتھا مگر بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔سعودی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ دونوں میزائلوں کو بغیر کسی نقصان کے تباہ کر کے دہشت گردی کی خطرناک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے شام کے شمالی شہر حلب میں شامی اور روسی فوج کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کی جانب جاری کیے گئے ایک بیان میں عالمی برادری سے حلب میں قتل عام فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ شام کے تمام شہروں میں جاری قتل عام بند کیا جائے۔ عالمی برادری حلب میں شہریوں کے اجتماعی قتل عام کا ظالمانہ سلسلہ بند کرائے۔اسلامی تعاون تنظیم نے حلب میں قتل عام کی ذمہ داری روسی اور شامی فوج پرعاید کی اور کہا کہ روس اور شام کی سرکاری فوجیں انسانی حقوق کی پامالی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حلب میں جو کچھ ہو رہا ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا توہین ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ شام میں جاری کشت وخون کا سلسلہ بند کرائے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…