پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

الٹی گنتی شروع‘‘بھارت تیاری کر لے!!

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت ہوشیار ہو جائے پاکستانی ہر سطح پر بھارت کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وائٹ ہاو?س کی ویب سائٹ پر ا?ن لائن پٹیشن پر پاکستانیوں نے بھی جوابی پٹیشن دائر کر دی، 13دنوں میں پٹیشن کی منظوری کے لیے94ہزار 60دستخط ہوچکے ہیں۔پٹیشن کی منظوری کے لیے لگ بھگ 6ہزار دستخط ہونا باقی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دائر پٹیشن پر 30 دن میں ایک لاکھ دستخط درکار ہوتے ہیں، جس کے بعد 60روز کے اندر کانگریس اْس پٹیشن پر ردعمل دیتی ہے اور ثابت ہو جانے پر کارروائی کی جاتی ہے۔بھارت نڑاد امریکی شہریوں کی جانب سے ایسی ہی پٹیشن پاکستان کے خلاف دائر کی گئی تھی،کانگریس نے اْس پر ردعمل ظاہر کر دیا۔ جواباً پاکستانی نڑاد امریکی شہریوں نے بھی ایسی ہی ایک پٹیشن مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرنے پر بھارت کے خلاف دائر کر دی۔پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان، قبائلی علاقوں اور کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کلبھوشن یادیوکی صورت میں پاکستان کے پاس موجود ہیں۔کلبھوشن یادیو بھارتی ایجنسی را کے ایما پر بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، اس نے کالعدم ٹی ٹی پی ،داعش اور القاعدہ کی مدد کا اعتراف بھی کیا ہے ، کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہے۔ ان شواہد کو اقوام متحدہ کے اکہترویں اجلاس میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…