بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ ہی کب تھا؟اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کے ہوش اُڑادیئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے ٗ مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں رہا ٗیو این کشمیر سے متعلق جامع قراردادوں پر توجہ دے ۔نیویارک میں اسپیشل پولیٹیکل ڈی کالونائزیشن کمیٹی سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہو سکتاکیونکہ وہ کبھی اس کا حصہ نہیں رہا ،وہ متنازع علاقہ ہے جسے سلامتی کونسل کی قرادادوں کے تحت حل ہونا ہے۔پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ سلامتی کونسل نے کیاہے ٗ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق جامع قراردادوں پر توجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جدو جہد وہاں کے عوام کی اپنی ہے۔وادی کے عوام جبری قبضے کے خلاف دوبارہ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ٗڈھائی ماہ کے دوران بھارتی بربریت کے باعث 100 سے زائد کشمیری شہید ہوئے ۔ سینکڑوں کشمیری بھارتی فوج کے چھروں سے نابینا ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر کشمیری عوام یکجا ہو کر بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کی موجودہ جائز اور مقامی جدوجہد اس لئے شروع ہوئی کیونکہ انہیں ان کے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ادارے کی طرف سے منظور کی جانے والی قراردادوں پر یکساں اور جامع طور پر عملدرآمد کیا جائے، پسند اور ناپسند کی بنیاد پر قراردادوں پر عملدرآمد کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حتیٰ کہ 21 ویں صدی میں بھی بعض علاقے نوآبادیاتی اور غیر ملکی قبضے کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی عوام کو حق خودارادیت نہ دینے کے نتیجے میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خودمختار فلسطین خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے۔ پاکستانی مندوب کے پراثر خطاب کے بعد بھارتی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے فورم کو غلط طریقے سے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کشمیرکے بارے میں بھارتی موقف کا اعادہ کیا جس پر ایک اور پاکستانی مندوب صائمہ سید نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا دعویٰ کھوکھلا اور بے بنیاد ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دنیا کے تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد جائز اور قانونی ہے اور پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بین الاقوامی فورم پر اس مسئلے کے حل کیلئے سیاسی جدوجہد کرے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…