منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے جنگ جیتنے کیلئے ہی ٹینکوں کی ضرورت نہیں بلکہ ایسا کرو کہ اپنے۔۔۔۔! مودی سرکار کے اپنے ہی ملک میں پر خچے اڑ گئے ۔۔۔ کیا کہا گیا ؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوں کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارتی میڈیا کو بری طرح سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب عام آدمی پارٹی کی جانب سےانہیں کہا گیا کہ بھارت پاکستان سے جنگ جیتنے کیلئے ٹینک بھیجنے کی ضرورت نہیں بلکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے اینکر پرسنز ہی سرحد پر بھیج دے تفصیلات کے مطابق سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچانے والی مودی سرکار اور اس ڈرامے کا ڈھول پیٹنے والے بھارتی میڈیا کو عام آدمی پارٹی کے ایک وزیر نے کھڑے کھڑے، کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کیلئے ٹینک بھیجنے کی کیا ضرورت ہے اپنے اینکر ہی بھیج دو۔
دوسری جانب بھارتی حکومت ،میڈیا اور بھارتی فوج کی جانب سے جنگی جنون کے دعوؤں کے بعدان کی اپنی فوج اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے بھارتیوں کی صورتحال یہ ہے کہ لاہور کے بارڈر ایریا کے ساتھ ساتھ لگنے والے بھارتی دیہاتی علاقے نہ صرف خالی ہو چکے ہیں بلکہ بی ایس ایف کے اہلکار بھی فرنٹ پر بنی اپنی برجیوں کو خالی کر کے دو، دو کلومیڑپیچھے مورچوں میں جا چکے ہیں۔بھارتی سرحدی علاقے رتن کورڈ، اٹاری ، آرزووالی ، پل کنجری اور دیگر دیہات نہ صرف خالی ہو چکے ہیں بلکہ جنگ کے خوف سے وہاں کے رہائشی کھڑی فصلوں کو چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں جاچکے ہیں۔چار روز سے ان علاقوں میں نہ کوئی کسان اور نہ ہی بھارتی فوجی نظر آ رہے ہیں۔پل کنجری چیک پوسٹ سمیت دیگر برجیوں پر بھی بھارتی فوجی نظر نہیں آ رہے۔جبکہ دوسری جانب بھارتی سرحد سے 20 فٹ دوری پر پاکستانی کسان بے خوف وخطر نہ صرف اپنے کام میں مصروف ہیں بلکہ پاکستانی رینجرز کے جوان بھی سخت گرمی میں اپنے مورچوں پر چاق وچوبند نظر آ رہے ہیں۔پاکستانی کسانوں کا جذبہ حب الوطنی اتنے عروج پر ہے کہ وہ سینوں پر پاکستانی پرچم سجائے فصلوں کی کٹائی کی بجائے ملک کی حفاظت کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ان کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی خوف نہیں ہے اگر بھارتی جنگ کریں گے تو ہم اپنی فوج کے ساتھ مل کر ان سے لڑیں گے ہم اپنے دیہات کسی قیمت پر خالی نہیں کریں گے ہم بزدل نہیں پاکستانی ہیں اس سے بڑھ کر مسلمان ہیں ملک کی حفاظت کرنا صرف فوج کا کام ہی نہیں ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کریں۔جس دن سے یہ جنگی جنون شروع ہوا ہے ہم بھارتی سرحد کے زیادہ قریب ہو کر کام کرتے ہیں اور ہر روز یہ دعا مانگتے ہیں کہ جنگ شروع ہو توہم بھارتیوں کو مزہ چکھاسکیں۔ کسانوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو پھر ہم امرتسر جا کر اپنی فصلیں کاشت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے پاکستان سے جنگ کے خوف کی وجہ سے چھٹیوں کی درخواستیں دے دی تھیں۔ بھارت جنگی جنون کا شکار تو نظر آتا ہے لیکن بھارتی فوجی پاکستان کا مقابلہ کرتے ہوئے خائف ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…