منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے،ملیحہ لودھی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا کبھی حصہ رہا ہے نہ اس کا اٹوٹ انگ ہوسکتا ہے ،کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے۔ انہوں نے اسپیشل پولیٹیکل ڈی کالونائزیشن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ کبھی نہیں رہا اورمقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہو سکتا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ سلامتی کونسل نے کیا اس لیے مقبوضہ کشمیر کاتنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل ہونا ہے اوراقوام متحدہ کشمیر سے متعلق جامع قراردادوں پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ماننے سے مسلسل انکار کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور خطے میں شدید تناؤ ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اور اقوام متحدہ کی رائے شماری سے حل ہونا چاہئے جس کے لئے عالمی برادری کا بھارت پر دباؤ اور کردار نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے تاکہ خطے میں قیام امن کیلئے جاری پاکستانی کوششوں کو نقصان نہ پہنچے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اور دنیا میں قیام امن کیلئے عالمی برادری کا ساتھ دے رہا ہے مگر بھارت ان کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لئے سرحدوں پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…