بیجنگ(این این آئی)چین کے شاپنگ مال میں برقی سیڑھیاں اچانک الٹی چل پڑئیں جس کے نتیجے میں کئی افرادشدید زخمی ہوگئے،جس کے بعد ان سیڑھیوں کو بند کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں،میڈیارپورٹس کے مطابق برقی سیڑھیاں استعمال کرتے ہوئے ذرا احتیاط ہی برتنی چاہئے۔ کیونکہ چین کے صوبے جیانگ میں ایک ایسا خطرناک واقعہ پیش آیا ،جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ایک شاپنگ مال میں شہری اوپر جانے کیلئے بر قی سیڑھیوں کا استعمال کر رہے تھے کہ اچانک سیڑھیوں نے اپنا رخ تبدیل کردیااور نیچے کی طرف آنے لگیں۔اس واقعے میں اوپر جاتے ہوئے درجنوں افراد نیچے گر گئے اورایک کے اوپر ایک گرکر شدید زخمی بھی ہوئے،جس کے بعد ان سیڑھیوں کو بند کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔