اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ، پریمی جوڑے کی شادی میں دراڑ کی وجہ بن گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی خاتون سے شادی ملتوی ہونے کے خدشے پر بھارتی نوجوان نے وزیرخارجہ سشما سوراج سے مدد مانگ لی۔بھارتی لڑکے نریش تیونی نے بھارتی وزیرخارجہ کو ٹویٹ کرکے مدد مانگی کہ بھارتی سفارت خانہ دولہن کو سفری دستاویزات اورویزا منظور نہیں کررہا ہے اس لئے میری مدد کی جائے جس کے جواب میں سشما سورج نے ٹویٹ کیا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہم ویزہ جاری کردیں گے۔نریش نے کہا کہ سشما سورج ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بہت ذمہ داری کے ساتھ مشکلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتی ہیں ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کرنے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کو ٹوئیٹر پر اپنا مسئلہ بیان کیا۔ ہندوستانی لڑکے کے گھر والے پاک بھارت کشیدگی کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔نریش تیوانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے لئے پاکستان سے دولہن لے کر آؤں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اک بھارت کشیدگی دونوں ممالک کے سے تعلق رکھنے والے پریمی جوڑے کی شادی میں آڑے آگئی ،بھارتی ویزہ نہ ملنے پر دلہن کا خاندان بھارت نہ جاسکا،دولہا نے بھارتی وزیر خارجہ سے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواست کردی جس پر سشما سوراج نے لڑکی کے خاندان کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور کے رہائشی نریش تیوانی اور کراچی سے تعلق رکھنے والی پریا بچاچانی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث دلہن کے خاندان کو بھارت کا ویزہ جاری نہیں ہوسکا جبکہ خاندان کے افراد نے تین ماہ قبل ویزے کی درخواست دی تھی ۔ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد دولہا تیوانی نے آخر کار بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ٹویٹر پر رابطے کا فیصلہ کیا او رمدد کی اپیل کرڈالی جس پر سشما سوراج نے جوابی ٹویٹ کرکے مدد کی بھرپور یقین دہانی کرا دی ۔بھارتی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ پلیز آپ پریشان نہ ہوں ہم آپ کو ویزہ جاری کریں گے ۔دولہے کے خاندان کا کہنا ہے کہ دلہن کے خاندان کو ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی تیاریاں روک دی گئی تھیں جنھیں ویزے جاری ہونے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گ

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…