جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

12 جہازوں پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی کرتب کا مظاہرہ کرنے والی برطانیہ کی معروف ٹیم ’ریڈ ایروز‘ پاکستان پہنچ گئی۔پی اے ایف بیس پر 12 طیاروں پر مشتمل ٹیم کا ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری اور پاکستان میں تعینات برطانوی نائب ہیڈ آف مشن اسٹیو کراس مین نے استقبال کیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’رائل ایئر فورس‘ کی ریڈ ایروز ٹیم نے اسکوارڈن لیڈر ڈیوڈ کی قیادت میں کراچی کی فضاؤں میں کرتب پیش کیے، جسے شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ریڈ ایروز نے 29 ستمبر برطانیہ کے لنکنشائر سے سفر شروع کیا تھا اور ٹیم 11 مقامات پر رکتے ہوئے تقریباً 8 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے اپنی آخری منزل چین کے شہر زوہائی پہنچے گی۔ریڈ ایروز ٹیم زوہائی انٹرنیشل ایئرشو 2016 میں یکم سے 6 نومبر تک شرکت کرے گی اور ’ہاک‘ ایئرکرافٹ کے ذریعے اپنے کرتب کا مظاہرہ کرے گی۔واضح رہے کہ ریڈ ایروز نامی یہ ٹیم 1964 میں قائم ہوئی تھی، اور یہ ٹیم اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد بار فضائی کرتب کا مظاہر ہ کرچکی ہے۔
’’بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب‘‘
ہندوستان کے ‘سرجیکل اسٹرائیکس’ کے دعوے پر سوال اٹھانے پر دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر سیاہی پھینک دی گئی۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اروند کیجریوال پر سیاہی ریاست راجھستان کے شہر بیکنیر میں پھینکی گئی، جہاں وہ اپنی جماعت عام آدمی پارٹی کے ایک مقامی رہنما کے گھر پر تعزیتی اجلاس کے سلسلے میں موجود تھے۔عینی شاہدین کے مطابق منگل 4 اکتوبر کی رات تقریباً 10 بجے کے قریب وزیراعلیٰ کیجریوال مقامی رہنما شنکر سیواداس کے گھر سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص نے کیجریوال پر ملک مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔مذکورہ شخص کی شناخت بعدازاں دنیش اوجھا کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اوجھا بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) سے منسلک ایک تنظیم اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشاد (اے بی وی پی) کا طالب رہنما ہے۔واقعے کے بعد اروند کیجریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘خدا ان کا بھلا کرے، جنھوں نے مجھ پر سیاہی پھینکی، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں’۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…