بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

داعش کے سربراہ ابوبکربغدادی کو زہر دے دیا گیاحالت انتہائی تشویشناک ۔۔۔کس نے دیا جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی حالت زہرخورانی کے بعد انتہائی نازک ہے، نینوا صوبے کے علاقے باعج میں داعش کے سربراہ اور دیگر 3 کمانڈروں کے کھانے میں زہر ملادیا گیا تھا، عراقی خبررساں ایجنسی وا نے زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان چاروں کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا ہے، دہشتگرد تنظیم نے زہرخورانی کے واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق داعش کے سربراہ متعدد بار زخمی ہوچکے ہیں، رواں برس کے آغاز میں رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بغدادی امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں تاہم بعد ازاں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ اگرداعش کے سربراہ کی ہلاکت ہوگئی تو داعش کی مرکزی شوری کااجلاس ہوگاجس میں داعش کے نئے سربراہ کومنتخب کیاجائے گا۔داعش موجودہ سربراہ ابوالبغدادی نے اپنی وصیت بھی لکھ دی ہے جوان کے موت کے بعد منظرعام پرلائی جائے گی ۔عراق میں دہشت گردوں کی جعلی وڈیوز بنوائیں اور اس کیلئے متنازع برطانوی فرم بیل پوٹنگر کو 54 کروڑ ڈالر یعنی 57 ارب 24 کروڑ روپے دئیے۔بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم اور برطانوی اخبار کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی پبلک ریلیشنز فرم بیل پوٹنگر نے ایک سائیکولوجیکل آپریشن میں دہشت گردوں کی جعلی وڈیوز بنانے کے لیے پنٹاگون کے ساتھ کام کیا۔امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا اس سارے معاملے میں اہم کردار رہا،ان کے دستخط کے بعد فرم کا سارا کام آگے جاتا تھا ، برطانوی فرم بیل پوٹنگر کے سابق چیئرمین لارڈ ٹم بیل نے جعلی وڈیو بنائے جانے کی تصدیق کی ہے

دوسری جانب شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا سرکردہ رکن ابو الفراج المصری مار اگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شام کے صوبے ادلب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں گاڑی مکمل طورپرتباہ جب کہ اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں مصرسے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے سرکردہ رہنما ابو الفراج المصری موجود تھے اورحملے سے وہ ہلاک ہوگئے ہیں تاہم امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ القاعدہ کے ایک ممتاز رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ابوالفراج المصری افغانستان میں کئی برسوں تک انتہائی متحرک رہے تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے شام میں القاعدہ کی مقامی شاخ النصرہ فرنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…