اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ ‘‘ بھارتی وزیر اطلاعات نے اپنی ہی حکومت کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بھارت کے پے در پے پاکستان پر حملوں کے بعد ہندوستان کا دماغ اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ اسے خود بھی سمجھ نہیں آرہی کہ اس نے کیا بیان دینا ہے اور کیا نہیں ۔ ایک وزیر اٹھتا ہے اور سرجیکل سٹرائیکس کا بیان داغ دیتا ہے تو دوسرے ہی لمحے دوسرا وزیر پردےپر انتہائی مضحکہ خیز بیان دیتا دکھا ئی دیتا ہے کہ جنا ب بھارت کی جانب سے تو کوئی سرجیکل سٹرائیکس ہوئی ہی نہیں ۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے ضروری تھی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت سرحد کے قریب واقع ایک ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا کہنا تھاکہ بھارت ہمیشہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا حامی رہا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ اسے ہماری کمزوری سمجھا ہے ۔اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی سمیت بھارت کے دیگر وزراء اعظم نے بھی امن اور بھائی چارے کیلئے کام کیا لیکن پاکستان نے ہمیشہ اپنی چالوں سے بھات کے پیٹ میں چھر ا گھونپا ہے ۔ ہم امن چاہتے ہیں اور پاکستان ہمیں اور اس خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کا یہ دعویٰ بےبنیاد ہونے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی نہایت مضحکہ خیز تھا کیونکہ پاکستان نے یہ پوری دنیا پر واضح کیا کہ ہر بار بھارت کی جانب سے ہی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ۔ ایک بار نہیں کئی بار بھارت نے پاکستانی سرحد پر بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی مگر
ہر بار پاکستان نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خطے کو جنگ کی جانب دھکیلنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر در گزر کیا ۔ اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ یہ بھی سن لیں کہ بھارت ہی کے وزیر اطلاعات کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی ۔
ہم اپنے قارئین کے لئے ذیل میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو بھی دے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…