بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

’’بھارت کا ایک اور پاکستانی کبوتر گرفتار کرنے کا دعویٰ‘‘

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت پولیس نے ریاست پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ سے اس کبوتر کو پکڑا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کے پاس ایک خط موجود تھا جس پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے کچھ لکھا ہوا تھا۔پٹھان کوٹ کے پولیس انسپکٹر راکیش کمار نے بتایا کہ ’ہم نے کبوتر کو گزشتہ روز اپنی تحویل میں لیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’بھارتی سیکیورٹی فورس کو یہ کبوتر ملا جس کے پاس ایک پرچی تھی جس پر اردو میں لکھا تھا کہ؛ مودی ہم اب 1971 والے لوگ نہیں اب بچہ بچہ بھارت سے لڑنے کے لیے تیار ہے‘۔راکیش کمار نے بتایا کہ یہ پرچی بظاہر شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے لہٰذا ہم اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہندوستان میں کسی پرندے کو شک کے بناء پر پکڑا گیا ہوا کئی دہائیوں سے کشیدگی کے دہانے پر کھڑی ان دو جوہری طاقتوں کی چپقلش کا نشانہ کئی پرندے بن چکے ہیں۔
تاہم مذکورہ کبوتر کو ایسے وقت میں پکڑا گیا ہے جب اڑی حملے کے بعد ہندوستان کی جانب سے مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس اور پھر بارہ مولہ میں فوجی کیمپ پر حملے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔اس کے علاوہ یہ کبوتر پٹھان کوٹ میں ملا ہے جہاں رواں برس جنوری میں انڈین ایئربیس پر حملہ ہوا تھا۔علاوہ ازیں حال ہی میں بھارتی پنجاب میں اسی طرح کے پیغامات کے حامل دو غبارے بھی بھی ملے تھے جن میں اردو زبان میں مودی کے لیے کچھ لکھا ہوا تھا۔گزشتہ برس بھی انڈین پولیس نے ایک کبوتر کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں پکڑا تھا اور اس کا ایکسرے بھی کیا گیا تھا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کہیں اس میں کوئی خفیہ کیمرا، ٹرانسمیٹر یا چپ تو نصب نہیں۔2013 میں انڈین سیکیورٹی فورسز کو ایک مردہ باز ملاتھا جس پر ایک چھوٹا کیمرا نصب تھا اس کے علاوہ 2010 میں جاسوسی کے شبہے میں ایک اور کبوتر کو پکڑ لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…