جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کبوتروں کےبعد  غبارے دیکھ کر”ایٹمی طاقت” بھارت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ۔۔۔ انتہائی مضحکہ خیز واویلا مچا دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے آپ کو خطے کی سپر پاور کہنےو الا اور دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک فوج رکھنے والے بھارت کو چند غباروں نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائکس کرنے اور پاکستان کو مزید سرجیکل سٹرائکس کی دھمکیاں  بھی دی جارہی ہیں۔ مگر دوسری جانب کبھی اونٹ اور کبھی کبوتروں سے ڈر جانے والے بھارت کو اب غباروں نے بھی پریشان کر دیا ہے ۔ بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پاکستان غبارہ گردی کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کو کچھ غبارے ملے ہیں جن  کے ساتھ تحریر موجود ہے کہ مودی سن لو، ایوبی کی تلواریں اب بھی ہمارے پاس موجود ہیں ۔

ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور مودی سن لو تمہاری تباہی اور بربادی کشمیریوں کے ہاتھوں ہی ہو گی۔

ان غباروں کے ملنے کے بعد بھارت میں کھلبلی سی مچ گئی ہے اور بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زور و شور سے پراپگنڈہ کرنے میں مصروف ہو گیا ہے ۔ ایٹمی طاقت بھارت پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے مگر دوسری جانب کبوتروں اور غباروں کو دیکھ کر بنئے کی دھمکیوں کے غباروں سے ہوا نکل جاتی ہے اور وہ سب دھمکیاں بھول کر بیٹھ کر رونا شروع کر دیتا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان کو دھمکی دی  ہے کہ ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا توسرحد پار مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے، لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان ابتک کومے سے باہر نہیں آیا ،پاکستان سراجیکل سٹرائیک سے انکا راس لیے کررہا ہے کیونکہ وہ اس سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا،بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر نے مقامی ہیرو ویر چندر سنگھ گڑھوالی کی مورتی کے افتتاح کے موقع پر کہاکہ ہماری ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان میں مزید سراجیکل سٹرائیک کریں گے ،ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو نہیں چھوڑیں گے ۔انکا کہنا تھاکہ لا ئن آف کنٹرول کے دوسری طرف ہماری سراجیکل سٹرائیک کے بعدپاکستان اب بھی کومے میں ہے ۔وزیر دفاع منوہر پریکر نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف سرجیکل سٹرائیکس کے دوران آٹھ دہشتگردی کے لانچ پید تباہ کرنے پر سپیشل فورسز کی کوششوں کو سراہا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ جو کوئی بھی بھارت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچے گا بھی تو اسے سخت جواب ملے گا۔منوہر پریکر نے سپیشل فورسز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی قوم پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے بھگوان راما نے لنکا کو فتح کیا اور اسے ویب ہیشانا کے حوالے کردیا ہم نے بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی کیا ،ہم کسی کو نقصان پہنچنا نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی جانب بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کومسترد کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر منوہر پریکر نے کہاکہ پاکستان اس لیے ایسا کررہا ہے کیونکہ وہ سرجیکل اسٹرائیک سے ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے قابل نہیں اور اسے ابھی تک اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ کب بھارتی سپیشل فورسز آزاد کشمیر میں داخل ہوئیں اور اپنا کام مکمل کیا۔بھگوان ہنومان کو لنکا جانے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں تھا میں اپنی مسلح افواج کو اپنی طاقت کا احساس دلایا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…