منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی فوج آرہی ہیں،حکومت کے اعلان پربھارتی گاؤں میں دوڑیں لگ گئیں، وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سرحدی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیکس کے جھوٹے دعوے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے لیے بھارتی پنجاب کی حکومت نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد پاکستانی سرحد کے 10 کلو میٹر اطراف میں واقع تمام گاؤں خالی کرالیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ راج ناتھ سنگھ سے گفتگو کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پرکاش سنگھ بادل نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے ریاست کے چیف سیکرٹری سرویش کوشل اور ڈی جی پی سریش اروڑا کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ حکام کے ذریعے پنجاب کے شہروں فیروزپور، فاضلکا، امرتسر، تارن ترن، گورداسپور اور پٹھان کوٹ کے گاؤں کو خالی کرائیں۔سرحد کے اطراف سے گاؤں خالی کرانے کے احکامات کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں متاثرہ افراد کے لیے کیمپس لگائے جانے کے انتظامات کا بھی آغاز کریا گیا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سرحدی علاقوں میں اسکولز کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستانی پنجاب میں بھارت کے ساتھ ملنے والے طویل بارڈر کے اطراف گاؤں کو خالی کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے ہیں اور نہ ہی بھارت کے برعکس وہاں آباد افراد میں کوئی پریشانی پائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…