اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ہم اپنے فوجی کو چھڑانے کیلئے کس حد تک جائیں گے ۔۔۔۔؟  بھارت منتوں ترلوں کے بعد اب گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی شدید خلاف ورزی کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنے فوجی جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیتے ہو ئے 6بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا اور ایک فوجی کو زندہ گرفتار بھی کیا گیا ۔ جس پربھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکار کو پاکستان کی حراست سے رہائی دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن کا مقصد بھارت میں گھسنے والے دہشتگردوں کو مارنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے سرجیکل اسٹرائیکس میں کسی بھارتی فوجی کی جان نہیں گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کرنے والے فوجی کو پاکستان نے حراست میں لےلیا ہے لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ اہلکار غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان چلا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…