بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہم بھارت کی اس بات کو نہیں مانتے ‘‘ ہم پاکستان کے ساتھ۔۔ امریکہ نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں جب کہ دونوں ممالک کی افواج بھی آپس میں رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور بھارتی وزیردفاع میں27 ستمبر کو رابطہ ہوا تھا۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ جان کیری نے بھارت کوخبردارکیاتھاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ کیاجائے۔لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ خطے کودہشتگردی سے لا حق خطرے پرتشویش ہے۔ دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی پرزوردیتے رہیں گے اور انھی خطرات پر ہماری مستقل توجہ مرکوزہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…