پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی،امریکہ بیچ میں کود پڑا،نیامطالبہ کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیونکہ تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، پاکستان اور بھارتی حکام کی بیان بازی کا علم ہے، دونوں ملکوں میں امن اور قریبی تعلقات چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں اور خطے میں پا ئیدار امن قائم ہو،پاکستان دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے ۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ خواہش کے دونوں ملک براہ راست مذاکرات کریں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ایک سوال پر مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کو پڑسیوں کیلئے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خطرات کو کم کرنا ہوگا، دہشتگردی اور شدت پسندی سے نمٹنے میں اسلام آباد دے تعاون اور مدد کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف پا ئیدار مہم چاہتے ہیں۔ ٹونر نے تسلیم کیاکہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں پاک فوج نے پیش رفت کی لیکن پاکستان پڑوسیوں کو ہدف بنانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف بھی کارروائی کرے اور دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…