اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج جمرات کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے باعث پاک فوج کے دو فوجی نوجوانوں کی شہادت اور پاک بھارت میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی جانے والی تقریر وار بیرونی دورے میں دیگر قائدین سے ہونے والی ملاقاتوں کے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائکس بارے آل پارٹیز اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت کشیدگی بارے اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے جنگ کافیصلہ کر لیا ہے اور ہم پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہا ہے اسلئے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پر سرجیکل سٹرائیکس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
https://twitter.com/ANI_news/status/781399598489145344/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے سنگین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھارتی پنجاب کے سرحدی گاؤں خالی کروائے جانے کے بعد اب گجرات سے لے کر کشمیر تک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں تمام فوجیوں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ دفاعی ماہرین کی جانب سے بھارت کے اس اقدام کو باقاعدہ جنگ کی ابتدائی تیاریاں قرار دیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی چھٹیوں کی منسوخی خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سرجیکل سٹرائکس کے حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا آل پارٹیز اجلاس بلایا ہوا ہے جو نئی دہلی میں جاری ہے ۔