بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

’’پاکستان زندہ باد‘‘ بھارتی انتہا پسند تنظیم کی عقل ٹھکانے آ گئی۔۔ بھیگی بلی بن کر رہ گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی اب بھارتی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزظلم کے بعد دنیا بھی اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہوچکی ہے جب کہ ان ہی کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے جریدے سامانا کے اداریئے میں بھارتی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابی مہم میں کہا تھا 56 انچ سینہ ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے جب کہ اب وزیراعظم نوازشریف 56 انچ سینہ دکھا رہے ہیں۔شیوسینا کی جانب سے کہا گیا کہ اڑی حملے کے معاملے پردنیا کا کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں ، چین نے حملے کی مذمت کی اورنہ ہی 1971 میں بھارت کا ساتھ دینے والے روس نے پاکستان کے ساتھ جنگی مشقیں منسوخ کیں جس کے بعد بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے اوربھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کوتنہا کرنے کی سازشیں لاحاصل ہورہی ہیں۔شیوسینا نے کہا کہ مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، انڈونیشیا کی بھارت کے ساتھ پرانی دوستی اس کے باوجود وہ بھی پاکستان کو دفاعی ہتھیاروں کی پیشکش کررہا ہے جب کہ نیپال بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…