پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حق مہر میں 10لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا مطالبہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواکشوط(این این آئی) افریقی ملک موریطانیہ میں ایک شہری نے اپنی بیٹی کے نکاح میں دولہے سے تقاضہ کیا کہ وہ اس کی بیٹی کو حق مہر میں رقم یا جائیداد دینے کے بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر 10 لاکھ مرتبہ درود بھیجے۔العربیہ نیوز کے مطابق دلہا ایک پڑھا لکھا اوراعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہے تاہم بیروزگاری کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے سسر نے اس سے حق مہر میں درود شریف پڑھنے کا مطالبہ کیا۔ دلہے نے یہ انوکھا حق مہر ادا بھی کردیا ہے جبکہ اس کے سسر کا مطالبہ ہے کہ اس حق مہر کو نکاح فارم میں بھی درج کیا جائے۔حق مہر میں درود شریف پڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ حق مہر ا یک اسلامی اصطلاح ہے جو شادی کے وقت مرد کی طرف سے عورت کیلئے مخصوص کی جاتی ہے اور شریعت میں مہر کو نکاح کا ایک لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…