اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ جنگ اور صرف جنگ کی بات کرنے والے بھارت کو اب شمالی کوریا سے بھی خوف لگنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹوینٹی اجلاس کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے داغے جانے والے تین میزائلوں نے بھارتیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت جب بھارتی وزیراعظم اور باراک اوبامہ سمیت دنیا کے بیس ممالک کے سربراہان مملکت چین کے ساحلہی شہر میں منعقدہ جی 20اجلاس میں موجود تھے اور جن میزائلوں کو تجربہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جو آن کی موجودگی میں کیا گیا تھا اور یہ تینوں میزائل اس شہر کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ میزائلوں کے اس تجربے نے بھارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور بھارتیوں کو اب شمالی کوریا سے بھی خوف آنے لگا ہے ۔
روڈونگ نامی یہ میزائل شمالی کوریا نے رانگ چھو علاقے سے داغے گئے تھے جو وہاں سےایک ہزار کلومیٹر دور ہانگ جو شہر جہاں جی 20 اجلاس جاری تھا کو نشانہ لینے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ میزائل جاپانی سمندری حدود میں کئی ہزار کلو میٹر دور جا کر گرے ۔جس سے بھارتی میڈیا خوف سے تھر تھر کانپنے لگا۔