ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں آتش فشاں پھوٹ پڑا،نئی تاریخ رقم

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں آتش فشاں پھوٹ پڑا،نئی تاریخ رقم،مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو قاضی گنڈکے علاقے کرالہ کنڈ میں اس وقت شدید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گذشتہ ماہ شہید ہونے والے نوجوان معشوق احمد راتھر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسزکی شیلنگ سے علاقہ لرز اْٹھا جبکہ بھارتی پولیس نے 3افراد کو گرفتارکرلیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کانچلو کنڈ کے فوجی کیمپ میں اتریں اور چند کارکنوں کے ہمراہ معشوق احمد راتھر کے گھر پہنچیں۔ عوام کے مکمل بائیکاٹ ، احتجاج اور پتھراؤکی وجہ سے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے اپنا دورہ مختصر کر کے واپسی کی راہ لی۔اس دوران علاقے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے لیکن محبوبہ مفتی کی آمد کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جبکہ مساجد میں آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے گئے۔عینی شاہدین نے کہا کہ جب وہ صبح گھروں سے باہر آئے تو اْنہوں نے اپنے آپ کو بھارتی فوج کے حصار میں پایا اور فوجی اہلکاروں نے کسی بھی شخص کو گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی لیکن لوگوں نے مزاحمت کی اور اس مکان پرشدید سنگباری کی جس میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ موجود تھیں۔ بھارتی پولیس اور فورسز نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کو عقبی راستے سے باہر نکالا اور فوجی کیمپ پہنچایا۔ مظاہرین نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور ہیلی کاپٹر پر پتھراؤ کیا۔کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی حفاظت پر مامور فورسزنے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں باپ بیٹے سمیت 3افراد کو گرفتار بھی کرلیاجن میں معراج یوسف راتھر،محمد یوسف راتھراور غلام محمد تانترے شامل ہیں۔ گرفتاریوں کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور اْن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد محبوبہ مفتی کے دورے کا اہتمام کرنے والے پی ڈی پی کے مقامی رہنما گلزار شیخ کے گھر پہنچی اور گرفتار ہوئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ گرفتار شدگان کو رہا نہ کرنے پر مشتعل ہجوم نے گلزار شیخ کے مکان کو نذر آتش کیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ گلزار شیخ دورے کا اہتمام نہ کرتا تو علاقے میں غیر یقینی صورتحال پیدا نہ ہوتی اور لوگوں کو گرفتار نہ کیا جاتا۔

ٗ بھارتی فورسز کا شوپیاں، اسلام آباد میں پر امن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد ٗ یڑھ سو سے زائد زخمی
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آبا د کے اضلاع میں پر امن مظاہرین پر دھاو بول کر ڈیڑھ سو کے لگ بھگ مظاہرین کو زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے شوپیاں کے گاؤں پنجورہ میں آزادی کے حق میں نکالی جانے والی ایک ریلی کے شرکا پر شدید فائرنگ ، لاٹھی چارچ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ شوپیاں قصبے میں میں بھی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے قصبے میں ڈپٹی کشمیر کے دفتر کی عمارت نذر آتش کر دی۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے لارکی پورہ میں بھی بھارتی فورسز نے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا۔ دریں اثنا کل جماعتی بھارتی پارلیمانی وفد کے سرینگر کے دورے کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی اقدمات کیے گئے ہیں تاہم لوگ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو توڑ کرسڑکوں پر آکر بھارت مخالف مظاہرے کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ حریت قیادت ، تاجر تنظیموں،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ سکھ تنظیموں نے بھارتی وفد کے دورے کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے مزید دو نوجوان شہید
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے ایک اور نوجوان باسط احمد آہنگر شہید ہوگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق باسط احمد ضلع کے علاقے ویسو قاضی گنڈمیں پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔ نوجوان کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دریں اثناء سرینگر میں ہفتے کی شام ایک نوعمر لڑکے کی لاش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے جس کے چہرے اور کمرپر پیلٹ کے زخم موجود تھے۔نوجوان کی عمر تقریباً 15سال بتائی جاتی ہے۔ ان دو نوجوانوں کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں 56روز سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد90ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر، سکھ تنظیموں نے بھی بھارتی پارلیمانی وفدکے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں مختلف سکھ تنظیموں نے بھی بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں کشمیر آنے والے کل جماعتی وفد کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ’’سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی ‘‘کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینہ نے پریس کالونی سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات کے کوئی نتائج برآمدنہیں ہوئے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اس سے قبل بھی بھارتی وزیر داخلہ دو بار کشمیر کے دورے پر آئے لیکن اس سے زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پیلٹ گن کا استعمال اب بھی پہلے کی طرح جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جما عتی وفد کشمیر میں مذاکرات کر نے کے لئے واضح منڈیٹ کے ساتھ نہیں آیاہے جبکہ اس طرح کی وفود پہلے بھی کشمیر کے دورے کر چکی ہیں لیکن ان سے کوئی مثبت تبدیلی نظر آئی۔ جگموہن سنگھ رینہ نے کہا کہ دلی سے آنے والی وفودان ہی لوگوں سے بات کرتی ہیں جو بھارتی حکومت کے سیاسی ایجنڈے پر عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلام محمد شاہ سے لے کر محبوبہ مفتی تک جموں وکشمیر کے تمام وزرائے اعلیٰ دلی سے ہی منتخب ہوتے آئے ہیں کیونکہ بھارتی حکمران ریاست کی بھاگ ڈور ان ہی لوگوں کے سپرد کرتے ہیں جو دلی کے اشاروں پر کام کرکے ریاست جموں وکشمیر پر حکومت کر تے ہیں۔سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اس وقت تک کوئی تبدیلی ناممکن ہے جب تک نہ حریت کانفرنس سمیت تمام فریقین کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔یاد رہے کہ حریت قیادت کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے کی تاجر تنظیمیں بھی بھارتی وفد کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔ بھارتی پارلیمانی وفد اتوار کے روز دودن کے دورے پر سرینگر پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…