مانچسٹر (این این آئی)مانچسٹر کے جنوبی علاقے میں 12 سالہ لڑکی کو پارک میں زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی مانچسٹر کے علاقے لیون شلم کے کرکرافٹ پارک میں نامعلوم ملزمان نے 12 سالہ لڑکی کورات گئے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں نے پارک کو سیل کر دیا اور پارک کے ایک کونے میں پولیس اہلکاروں کے دو عارضی کیمپ لگا دیے گئے جہاں فورینزک ماہرین شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔