قندہار(این این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کابل قندہار ہائی وے پر جلدک کے مقام پر صبح 4 بجے پیش آیا۔اس حادثے کی حتمی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم عام طور پر تصادم کے یہ واقعات تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعے کی تصدیق کردی ،فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زابل کے گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 20 شدید زخمی ہوگئے،انہوں نے بتایا کہ مسافر بس قندہار سے کابل جارہی تھی جب وہ سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی۔ حادثہ کابل قندہار ہائی وے پر جلدک کے مقام پر صبح 4 بجے پیش آیا۔اس حادثے کی حتمی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم عام طور پر تصادم کے یہ واقعات تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔افغانستان میں ٹریفک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں، رواں برس اپریل میں ہلمند میں اسی طرح کے ایک واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔جبکہ ہرات میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں بھی 11 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔