مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسجدالحرام میں جمعہ کی نمازکے دوران گرمی اور تھکن سے بے ہوش ہونے والے 170 عازمین حج کو شہری دفاع کی ٹیموں نے بچالیا۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق مسجدالحرام میں جمعہ کی نماز کے موقع پر لاکھوں کا اجتماع تھا۔ اس دوران گرمی ور حبس کی وجہ سے 170 عازمین کی حالت خراب ہوگئی۔ طبعیت خرابی کے شکار زیادہ تر معمر افراد تھے۔ ان افراد کو شہری دفاع کے اہلکاروں نے ہلال احمر سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ نزدیکی طبی مراکز پہنچایا۔ ڈائریکٹر شہری دفاع نے بتایا کہ شہری ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد مسجدالحرام میں موجود ہے جن کے پاس کسی ہنگامی صورت حال میں طبی امداد فراہم کرنے کی بھرپورصلاحیت ہے۔سعودی عرب میں جج کا وقوف الاعظم 11 ستمبر کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیر 12 ستمبر کو عیدالاضحی ادا کی جائے گی۔ پچھلے برس حج کے موقع پرمنی میں بھگدڑ مچنےسے ہزارسے زائد حجاج شہید ہوئے تھے۔