کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج موٹاپے کے عارضے میں مبتلا ہو گئی، افسران اور اہلکاروں کا وزن اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ وہ فوجی یونیفارم میں انتہائی بدصورت نظر آتے ہیں جس سے فوج کو عوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے اعلیٰ حکام نے فوج کے ہائی رینکس افسران کی بڑھتی کمر کا مشاہدہ کیا ہے جس پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔یہ مسئلہ سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے،بھارتی فوجی اپنے موٹاپے کی وجہ سے نہ صرف سماجی سطح پر مذاق کا سبب بن رہے ہیں بلکہ فوجیوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے ان کی زندگی کا دورانیہ بھی کم ہورہا ہے۔بھارتی فوج نے اپنی صفوں میں تمام رینکس کے افسران اور اہلکاروں کو اپنا وزن کم کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔