پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

افغانستان کے بعد ایک اور بڑےاسلامی ملک کیساتھ بھارت نے محبت کی پینگیں بڑھانی شروع کر دیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے دورہ بھارت میں نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت اور مصر کے سربراہان مملکت نے اپنے تفصیلی مذاکرات کے دوران انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقہ کار تلاش کرنے اور اس سلسلے میں باہمی تعاون پر زوردیا، عبدالفتاح السیسی اور نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دفاعی اور سیکورٹی شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان کیا ،بھارت اور مصر کے سربراہان مملکت نے دہشت گر دی اور انتہا پسندی کو سب سے سنگین خطرہ بتایا اور اس بات پر زوردیا کہ اس سے نمٹنے کے لئے مختلف شعبوں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں بھی تعاون ضروری ہے،اس ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انتہا پسندی ، تشدد اور دہشت گردی اس علاقے میں ایک حقیقی خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت اور مصر نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئی دہلی اور قاہرہ نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے پاس باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جو مواقع اور صلاحیتیں موجود ہیں ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔ مذاکرات کے بعد ہندوستان اور مصر کا مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…