بنگلور (آئی این پی)بھارتی معاشرے میں جنسی زیادتیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اب اس حد تک شروع ہو گئے کہ وہ اب لاشوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔بھارتی شہر بنگلور میں دو افراد نے ایک عور ت کو قتل کیا پھر اس کی لاش کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ دونوں ملزمان کو اترپردیش سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ علاقیکونانا کونٹے کے قریب ایک گھر سے 28 سالہ خاتون ارمیلا دیوی کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کیا تو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا کہ لاش کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔پولیس نے سب سے پہلے مقتولہ کے خاوند گپتاکو گرفتار کیا تاہم دوران تفتیش گپتا کے ساتھ کام کرنے والا ایک شخص راجو غائب ہے ۔ گپتا نے راجو کوساڑھے سات ہزار روپے دینے تھے، اس پر کچھ دن قبل دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔پولیس نے راجو اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے قتل اور لاش کے ساتھ زیادتی کا جرم قبول کرلیا۔