پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے سفارتکار واشنگٹن میں کیا کرتے ہیں؟بھارتی سفیرنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ میں سبکدوش ہونے والے بھارتی سفیر ارون کمار سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں، پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتکاری جاندار ہے، امریکہ میں جو بھی حکومت بنے گی، اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں واشنگٹن میں بھارتی سبکدوش ہونے والے سفیر ارون کمار سنگھ کاکہنا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی جاندار خارجہ پالیسی اور سفارتکاری نے ریپبلکن اور ڈیموکرٹیک پارٹیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، اس لئے امریکہ میں جس پارٹی کی بھی حکومت بنے گی اس کے بھارت کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیاں، اس سے وابستہ ہندوستانی بزنس مین اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے امریکی صنعت پر تقریباً کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتکار عیاشیوں کی بجائے اپنے ملک کا نام روشن کرنے اور مربوط انداز میں امریکی ایوان نمائندگان میں لابنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک کے سفارتکار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ سفارتکاری کی ہم سے کلاسیں لیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…