ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ کی بیوی پہلے کیا شرمناک کام کرتی رہی؟امریکی اخبار کو انکشاف مہنگا پڑ گیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے اخبار ڈیلی میل اور ایک امریکی بلاگر کے خلاف اْس الزام کے خلاف مقدمہ دائر کیا کہ وہ پہلے ایک سیکس ورکر تھیں۔انھوں نے برطانوی اخبار اور بلاگر کے خلاف ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نے نیویارک میں کبھی کبھی بطور ایسکورٹ (ہم رکاب) کام کیا اور وہیں ان کے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات ہوئی۔بلاگر ویبسٹر ٹرپیلی نے لکھا ہے کہ ملانیا ٹرمپ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں ان کے ماضی کے متعلق عوام آگاہ نہ ہوجائے۔جواب دیتے ہوئے ملانیہ کے وکیل نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ان لوگوں نے ملانیا ٹرمپ کے متعلق کئی ایسی باتیں کہی ہیں جو 100 فیصد جھوٹ ہیں اور وہ ان کی ذاتی یا پیشہ ورانہ ساکھ کے لیے انتہائی تباہ کن ہیں۔بیان کے مطابق چارلس ہارڈر نے کہاکہ دفاع کرنے والوں کے اقدامات ملانیا ٹرمپ کے لیے بہت ہی خراب، بدنیتی پر مبنی اور اس قدر نقصان دہ ہیں کہ اس سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہے۔اس حوالے سے عدالت میں جو دستاویزات پیش کی گئی ہیں اس کے مطابق ڈیلی میل نے سلووینیا کے ایک جریدے ’سوزی‘ کے حوالے سے لکھا ہے کہ جس ماڈلنگ ایجنسی میں ملانیا کام کرتی تھیں وہ بطور ایسکورٹ ایجنسی کی تقریبات میں شرکت کرتی تھی۔اخبار نے سلووینیا کے ایک صحافی بوجان پوزر کا بھی حوالہ دیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ نیویارک میں ملانیا ٹرمپ نے سنہ 1995 میں برہنہ تصویریں بنوائی تھیں، ان کا الزام ہے کہ اسی برس ان کی ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی تھی۔اس دعوے کے برعکس کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کی ملاقات پہلی بار 1998 میں ہوئی تھی جبکہ ملانیا کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ سنہ 1996 میں منتقل ہوئی تھیں۔بلاگر ٹرپیلی کا کہنا ہے کہ’ملانیا ٹرمپ اس بات سے بہت خوفزدہ رہتی تھیں کہ کہیں ان کے اس وقت کے مالدار گاہک کہیں ان کی کوئی جنسی بات کو افشاں نہ کر دیں جب وہ بطور ایسکورٹ یا ہم رکاب کام کیا کرتی تھیں اور اسی وجہ سے ان پر اعصابی دورہ پڑا تھا۔اس کیس کے بعد ڈیلی میل اخبار اور بلاگر ٹرپیلی نے اپنا مضمون واپس لے لیا ہے۔مضمون کی واپسی کی وجوہات بتاتے ہوئے اخبار نے جمعرات کو لکھا تھا کہ اس نے یہ نہیں کہا تھا کہ سیکس ورکر سے متعلق دعوے سچ ہیں بلکہ کہا تھا کہ اگر وہ غلط بھی ہیں تو بھی وہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم کو متاثر کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…