واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کیا کرتےہیں کہ دشمن ملک کے سفیر بھی ہمارا مذاق اڑانے لگے ۔ تفصیلات جان کر آپ کا سر بھی شرم سے جھک جائے گا۔ بھارت کے امریکہ میںسفیر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ارون کے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی خارجہ پالیسی بہت جاندار ہے اور شاندار سفارت کاری نے امریکی کی دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے لہذا س بار امریکہ میں جس بھی پارٹی کی حکومت بنے اس کے تعلقات بھارت کے ساتھ بہت اچھے ہوں گے ۔
پاکستانی خارجہ پالیسیوں اور سفارت کاروں کی ناقص کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بھارتی تاجروںاور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے امریکی صنعت پر تقریباً مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ پاکستانی اسی معاملے میں ہم سے کہیں پیچھےہیں۔امریکہ میں بھارتی سفارت کار عیاشیاں کرنے کی بجائے اپنے ملک کے وقار اور مفادات کے لئے کام کرنے اور امریکی مقتدر حلقوں میں بھارت کے حق میں لابنگ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ دوسری جانب ہمارے ہمسایہ ملک کے سفارت کار واشنگٹن میں انجوائے منٹ کرتے ہیں انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری کیسے کی جاتی ہے اس سلسلے میںپاکستانی سفارت کاروں کو چاہئے کہ ہم سے باقاعدہ کلاسز لیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ بھارت اور امریکہ میں حال ہی میں استوار ہونے والے طویل المدتی تعلقات بھارت کی شاندار اور کامیاب سفارت کاری کا ہی نتیجہ ہے اور اس میں سفارت کار عملے کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔
پاکستانی سفارتکار واشنگٹن میں کیا گل کھلا رہے ہیں؟ بھارتی سفیر کےبیان نے کھلبلی مچا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں