بیجنگ(آن لائن) دور کے ’’دشمن‘‘ نے ’’مجبور‘‘ کردیا،چین کے اعلان نے دنیا میں ہلچل مچادی،چین نے جدید طرز کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کی تباری کا اعلان کیا ہے، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی فضائیہ کے سربراہ ماایگزیوتیان نے اپنے بیان میں کہا ہے ہم اب طویل رینچ بمبار طیاروں کی نئی جنریشن تیار کر رہے ہیں اور جلد انہیں مستقبل میں دیکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ چین اگرچہ پہلے ہی طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں کافی حد تک بہتری لا چکا ہے تاہم مستقبل میں اس کو مزید ترقی دی جائیگی۔