ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدر بننے غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والوں کا راستہ روکیں گے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فونکس میں غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق اہم خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا وعدہ بھی دہرایا۔انھوں نے کہا کہ میکسیکو دیوار کی تعمیر کے لیے رقم فراہم کرے گا۔ایریزونا کے شہر فونکس میں غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق اہم خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکینِ وطن سے اب انھیں مزید دشمنی نہیں ہے۔انھوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے ہاتھوں مرنے والے کئی افراد کے نام بھی لیے اور اْن کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران میکسکیو کے تمام شہریوں کو ’حیران کن‘ اور ’زبردست‘ قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل میکسیکو کے دورے کے دوران صدر انرقی پینا نیٹو کے ساتھ ملاقات میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے اپنے موقف کا دفاع کیا تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے صدر کے ساتھ ملاقات میں دیوار کی تعمرپر آنے والے اخراجات پر بات نہیں کی۔ تاہم میکسیکو کے رہنما نے بعد میں اس کی تردید کی۔ٹرمپ نے ایک ایسے وقت پر غیر قانونی تارکینِ وطن کے بارے میں اپنی پالیسی کا اعلان کیا ہے جب میکسیکو کی صدر نے کہا تھا کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لیے رقم فراہم نہیں کریں گے۔میکسیکو کے صدر انرقی پینا نیٹو نے ٹویٹ میں کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ ان کا ملک دیوار کی تعمیر پر آنے والے اخراجات ادا نہیں کرے گا۔ٹرمپ نے اس سے پہلے امریکہ میں رہنے والے میکسیکن تارکینِ وطن کو ’قاتل‘ اور ’ریپ‘ کرنے والے کہا تھا۔انرقی پینا نیٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میکسکیو سٹی میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ’ٹرمپ کے میکسیکن کے بارے میں گذشتہ کچھ بیانات سے ہمیں تکلیف پہنچی تھی تاہم مجھے یقین ہے کہ اب وہ حقیقی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔‘امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ میرے انرقی پینا نیٹو کو کہے جانے والے الفاظ مضبوط اور صاف گو ہیں۔ٹرمپ نے میکسیکن کے بارے میں کیے گئے اپنے گذشتہ تبصرے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے میکسیکن نے امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…