اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت اور امریکی کے مابین ایک اور معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اور بھارت اور امریکہ آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ امریکہ اور بھارت کے مابین سٹریٹجک مذاکرا ت کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کے متعلق جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں پاکستان سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ پاکستان پٹھان کوٹ اور ممبئی حملوں سے متعلق کی جانے والی تحقیقات سے متعلق بھارت کو آگاہ کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ شمسا سورج جو ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے لئے بھارت کی حمایت کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے دہرے معیار نہیں ہو سکتے۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد، دہشت گرد ہی ہوتے ہیں ان میں اچھے اور برے کا فرق نہیں ہونا چاہئے جبکہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا اور ا س سلسلے میں بھارت اور امریکہ کے مابین معلومات کے تبادلے سے متعلق اتفاق ہو ا ہے۔ جبکہ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور بھارت کے مابین ہونے والے معاہدوں سے متعلق دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔