منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دو امریکیوں کا’’شوق‘‘پاکستانیوں کو’’بھاری ‘‘پڑ گیا،دوڑیں لگ گئیں مگر بے سود

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)دو امریکیوں کا’’شوق‘‘پاکستانیوں کو’’بھاری ‘‘پڑ گیا،دوڑیں لگ گئیں مگر بے سود،پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کوہ پیمائی کے غرض سے آئے ہوئے دو امریکی شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں واقع چوٹی اوگر ٹو کو فتح کرنے کی مہم پر دو امریکی کوہ پیما اپنی روانگی کے بعد سے لاپتہ ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث ان کی تلاش کا کام بھی رک گیا ہے۔ کوہ پیمائی اور مہم جوئی سے متعلق الپائن کلب پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے دو امریکی شہری سکاٹ ایمسن اور کیل ڈیمپسٹر کوہ پیمائی کے غرض سے چوبیس جولائی کو پاکستان آئے تھے جن کا مشن 6960 میٹر بلند چوٹی اوگر ٹو کو سر کرنا تھا۔ چند روز تیاری کے بعد انہوں نے اشکولی سے اپنے سفر کا آغاز کیا سفر میں ان کے ہمراہ گائیڈ عبدالغفور، باورچی شہزاد عالم اور مقامی مزدور شامل تھے۔بتایا جارہا ہے کہ 21 اگست کو ان دونوں امریکی مہم جوؤں نے اوگر ٹو نامی چوٹی کے شمال کی جانب بڑھنا شروع کیا۔ ان کے ابتدائی منصوبے میں پانچ دن اوپر چڑھنا اور نیچے جانا تھا۔ لیکن مقررہ تاریخ تک کوہ پیماؤں واپسی نہ ہوئی تو بیس کیمپ کی جانب سے الپائن کلب کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور کوہ پیماؤں کیاہل خانہ سے الپائن گروپ کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔ الپائن کلب انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کوہ پیما اب تک لاپتہ ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے تلاش کے لئے موسم کے اچھا ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…