لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں درندگی بھارت کو بھاری پڑ گئی،وہ ہوگیا جس کاسوچا بھی نہ تھا،دنیابھرمیں رسوائی،مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کی جانب سے ایک درخواست انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں دائر کروائی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عالمی عدالت انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ جوڈیشنل ایکٹیوزم پینل کی جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں واقع انٹرنیشل کریمنل کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نریندرمودی کے حکم پر کشمیر میں شہریوں کا قتل عام کیا جارہاہے جویونیورسل ڈیکلریشن ا?ف ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔