ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے نیا ”لالی پاپ“بھارت سے دوستی بڑھانے کے بعد امریکہ نے پاکستان کیلئے دنیا سے ایسا مطالبہ کرڈالاکہ یقین ہی نہ آئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیلئے نیا ”لالی پاپ“بھارت سے دوستی بڑھانے کے بعد امریکہ نے پاکستان کیلئے دنیا سے حیرت انگیز مطالبہ کرڈالا،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دنیا سے پاکستان کے لئے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا ملک ہے دنیا کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے کردار کو سمجھتے ہوئے اس جنگ میں پاکستان کی مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات قابل قدر ہیں۔ پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے مختلف دہشت گرو گروہوں کے خلاف بہت سنجیدگی سے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد پر واضح ک دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے مزید سختی وار عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھا جائے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردوں کے قدم اکھاڑنا ایک نہایت مشکل امر ہے جس میں پاکستانی حکومت انتہائی سنجیدہ نظر ا?تی ہے۔ اس لئے دنیا کے باقی ممالک کو چاہے کہ وہ اس صورتحال کو سمجھتے ہوئے پاکستان کی مدد کریں اور اس جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر معاملات سے متعلق پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور بھارت کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ میں ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تحقیقات بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…