بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

’’ہم پاکستان اور چین سے لڑ ہی نہیں سکتے‘‘

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹ نے بھارت سمیت خطے بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی NDTV کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں دفاعی تجزیہ کارایشلے ٹیلس جنہیں پوری دنیا میں جانا مانا جاتا ہے انہوں نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ایک بار پھر یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان اور چین سے کبھی بھی جنگ نہیں کر سکتا کیونکہ بھارت پاکستان کے مقابلے میں کہیں کمزور ہے۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے بھارت کے معروف دفاعی تجزیہ کار پروفیسر بھکشی سے سوال کیا کہ لگاتار یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے مقابلے میں بہت پیچھے ہوتے جا رہے ہیں تو کیا یہ درست ہے کہ نہیں؟یا یہ صرف امریکہ نے اپنے ہتھیار بیچنے کیلئے رپورٹ بنائی ہے۔
میزبان کے سوال کے جواب میں سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ پر ہتھیار بیچنے کا الزام لگانا اور بھارت کے دیگر عذر صرف ایک بہانہ ڈھونڈنے والی بات ہے ۔ اس میں کلی طور پر بالکل حقیقت ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارتی چیف آف ایئر سٹاف اس بات کا برملا اقرار کر چکے ہیں کہ ہم پاکستان سے کسی صورت جنگ کرنے کے متحمل نہیں ۔پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارت کے ایئر چیف مارشل نے جو سچ بولا وہ بھارت میں پہلی بار کسی نے سچ کہا ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ ہماری فوجی قوت اتنی گھمبیر ہے کہ ہم جنگ کر ہی نہیں سکتے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے 44 سکواڈرن کم ہو کر صرف 32 رہ گئے ہیں جس میں مزید کمی آنے والی ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اسلحہ دوسروں سے خریدتا ہے جبکہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلحہ بنا رہے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔
بھارتی دفاعی تجزیہ نگار پروفیسر بھکشی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی ایئر کرافٹ نہیں بناتے، نہ ہم اس کا انجن بناتے بلکہ خریدتے ہیں ۔ ہم کوئی ایئر کرافٹ، مشین گن، انجن یا کوئی دوسری چیز بنانے کے قابل ہی نہیں۔پروفیسر بھکشی نے کہا کہ صرف ایئر فورس ہی پاکستان سے اس مقابلے میں پیچھے نہیں بلکہ آرمی اور نیوی میں بھی یہی حال ہے۔ پروفیسر بھکشی نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے کمزور ہونے کی جو باتیں نکل چلی ہیں یہ بالکل درست ہیں اور ان کو انتہائی سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…