اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان کے حوالے سے مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے‘پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان کے حوالے سے ہرزہ سرائی کے بعد آل انڈیا ریڈیو نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کیلئے بلوچی زبان میں نیوز سروس کے آغاز کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ریڈیو بلوچی زبان میں نیوز سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو کو بلوچی سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچی زبان میں نیوز سروس کے آغاز کا مقصد پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنا ہے ۔نیوز سروس میں بلوچستان کے عوام کی حالت زار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے گا تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلائی جاسکے ۔بلوچوں کی حمایت پانے کے لیے بھارت کے سرکاری ریڈیو سے بلوچی زباں میں خبریں اور پروگرام نشر ہونگے۔آل انڈیا ریڈیو کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ بلوچی زبان میں سروس 1974میں شروع کی گئی تھی تاہم اب بلوچ زبان میں نیوز بلیٹن شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ پاکستان بار بار اٹھاتا رہا ہے تاہم اب بھارت نے خود ہی یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں شر پسندی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ آل انڈیا ریڈیو کی جانب سے یہ منصوبہ وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے خلاف کی گئی تقریر کے بعد شروع کیا جارہا ہے ۔نریندر مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان ،گلگت بلستان اور آزاد کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھاکہ یہاں کے عوا م نے مدد کرنے پر ہمارا شکریہ ادا کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…