اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاک افغان معاہدہ طے پا گیا‘ دونوں ممالک کے عوام کیلئے بڑی خبر

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /چمن (آئی این پی) افغانستان نے پاکستان کے دو ٹوک موقف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور باقاعدہ معافی مانگ لی جس کے بعد(آج) جمعرات سے باب دوستی کھول دیا جائے گا، دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان ہر ماہ فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق، پاک افغان بارڈر پر ہاٹ لائن قائم کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آسکے۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی پانچویں فلیگ میٹنگ میں افغان حکام کی جانب سے 18 اگست کو پیش آنے والے واقعے پر باقاعدہ طور پر تحریری معافی مانگی گئی ہے ۔ افغان وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد چنگیز نے کہا کہ18 اگست کا واقعہ نا قابل برداشت ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ فلیگ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے باقاعدہ معافی مانگنے کے بعد کل سے باب دوستی کھول دیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی فورسز کے اجلاس میں ہر ماہ فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاک افغان بارڈر پر ہاٹ لائن قائم کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آسکے۔واضح رہے کہ 18 اگست کو افغانوں کی جانب سے اپنی حدود میں بھارت کے حق میں پاکستان مخالف مظاہرہ کیا گیا تھا جبکہ افغان فورسز نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ افغانوں کے احتجاج کے دوران باب دوستی پر پتھراؤبھی کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے باب دوستی بند کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…