منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کے ایک گاؤں میں بیٹیاں خاندان کی پہچان بن گئیں

datetime 31  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ایک قبائلی گاؤں میں بیٹیاں خاندان کی پہچان بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ایک قبائلی گاؤ ں میں جب آپ کسی شخص کا پتہ پوچھتے ہیں تو لوگ اس خاندان کی بیٹی کا نام بتاتے ہوئے اس کا گھر دکھا دیتے ہیں۔شہر جمشید پور سے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر بسے ترنگ گاؤ ں کی شناخت اچانک بدل گئی ہے۔وہاں گھروں میں مٹی کی دیواروں پر لٹکنے والی نیم پلیٹوں پر پوجا، چاندنی، سجلا، پھول منی، پائل اور ٹیسو جیسے لڑکیوں کے نام دیکھ کر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔بھارت میں خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت ملک کے کئی حصوں میں بیٹی بچا، بیٹی پڑھا جیسی تحریکیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں لیکن ترنگ گاؤ ں میں میری بیٹی میری شناخت کے نام سے مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی مقصد کے لیے نیم پلیٹ پر لڑکیوں کے نام کے ساتھ ان کی ماں کے نام بھی لکھے گئے ہیں۔اس سرکاری مہم کو جمشید پور کے ڈپٹی کلکٹر سنجے کمار چلا رہے ہیں۔قبائلی اکثریت والے ترنگ گاں میں تقریبا 90 مکان ہیں۔ یہ پہلا گاں ہے جہاں گھروں کی شناخت بیٹیوں کے نام سے ہونے لگی ہے۔ یہاں کے بیشتر لوگ کاشتکار یا مزدور ہیں۔اس مہم کو شروع کرنے سے پہلے سنجے کمار نے گاؤ ں کی پنچائیت، مقامی سکول کے اساتذہ، صحافیوں، خواتین سماجی کارکن اور دیگر حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا پھر سبھی کی رضامندی سے اس کو شروع کیا۔اس مہم کے آغاز سے پہلے گاؤ ں میں بیداری کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…