اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

حوثی باغی صدام حسین کی باقیات کی عراق کو حوالگی پر تیار

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)عراق کے دورے پر آئے یمنی حوثی باغیوں کے وفد نے ایران نواز شیعہ ملیشیا کو یقین دلایا ہے کہ یمن میں پناہ گزین کے طور پر مقیم صدام دور کے سابق فوجیوں اور دیگر رہنماؤں کو بغداد کے حوالے کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ حوثی ملیشیا یمن میں موجود سابق عراقی فوجیوں کی بغداد کی حوالگی پر متفق ہے اور وہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ سنہ 2003ء میں امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادیوں کے عراق پر حملے کے بعد صدام حسین کی فوج کے دسیوں فوجی ماہرین یمن پہنچ گئے تھے جہاں سابق صدر علی عبداللہ صالح نے انہیں پناہ فراہم کی تھی۔ قبل ازیں عراقی عسکری ماہرین علی صالح کے ماتحت ری پبلیکن گارڈز اور ایلیٹ فورس کو عسکری تربیت بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔یمن کے ایران نواز حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے بھائی یحییٰ حوثی کی زیرقیادت ایک وفد حال ہی میں بغداد پہنچا تھا جہاں انہوں نے ایران نواز شیعہ ملیشیاؤں کے سربراہان، سرکردہ شیعہ مذہبی لیڈر علی السیستانی اور عراق و شام میں ایران میں جنگ کی نگرانی کرنے والے سرکردہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت کئی دوسرے اہم رہ نماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ حوثی وفد بغداد کے بعد بیروت اور تہران کا دورہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بغداد میں شیعہ عسکری گروپوں سے ملاقات کیدوران حوثیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے ملک میں پناہ لینے والے سابق فوجیوں کو بغداد کے حوالے کریں۔اس پر حوثیوں نے اپنے عراقی شیعہ پٹی بھائیوں کو یقین دلایا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دور میں سیاسی پناہ لینے والے عراقی فوجیوں کی واپسی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…