منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ اور بھار ت کے درمیا ن فوجی اڈوں بارے بڑا معاہدہ طے پا گیا ، کیا ہو نے جا رہا ہے ؟

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے۔بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے۔اس بات کا اعلان بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔پینٹاگون میں ہوئی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری ، بحری اور فضائی اڈے استعمال کرسکیں گے جو رسد پہنچانے اور فوجی ساز و سامان مرمت کے کام آئیں گے۔تاہم غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس فوجی تعاون کا مقصد خطے میں چین کی بحری پیش رفت کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سے قبل ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون دونوں ممالک کے دیرینہ مفادات اور خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا، بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…