متھرا (این این آئی) بی ایس پی کی سربراہ اور بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کہاہے کہ مودی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے کشمیر میں تشدد اور پاکستان سے جنگ کے لئے بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد ملک میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ فرقہ پرست طاقتیں مضبوط ہوگئی ہیں اور اقلیتوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
پاک بھارت جنگ ،اہم بھارتی سیاستدان نے خطرناک پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں