پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

روس نے اہم ترین ہتھیار ایران کے حوالے کردیئے، تنصیب کا کام مکمل

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی حفاطت کے لئے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے روسی ساختہ میزائل نصب کر دیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران نے وسطی ایران میں واقع اپنے ایٹمی پلانٹ ’’فوردو مرکز‘‘ کی حفاظت کیلئے حال ہی میں روس سے خریدے گئے دور تک مار کرنے والا ایس 300 میزائل نصب کر دیے ہیں ٗ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق جوہری تنصیبات کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے اور آج خطے میں ایران کی فضائی حدود سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔قبل ازیں فضائی افواج کے کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران کی فوجی طاقت کا مقصد صرف دفاع ہے، فوردو کی حفاظت کے لئے میزائل کی تنصیب پر مخالفین کی جانب سے مسلسل تنقید ان کے عزائم کو واضح کرتی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی قیادت میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ 2 سالہ مذاکرات کے بعد گزشتہ برس جولائی میں ایک معاہدے کے تحت یورینیم کو افزودہ کرنے والے 19 ہزار سینٹری فیوجز کو تلف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…