منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان کا پاکستان پر ڈبل گیم کا الزام، ایرانی سفیر نے پاکستان کی حمایت میں ایسی بات کہہ دی کہ سب کے منہ بند کرادیئے

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان گلی گلی کوچوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو وہ کیسے افغانستان میں ڈبل گیم کھیلے گا؟ایران اور بھارت کے درمیان معاشی تعلقات کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہیں،ایران افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے تعلقات ایک ایسی نعمت ہے جس کی پاسداری کرنی چاہئے ٗہر مشکل وقت میں ایران اور پاکستان کا ساتھ رہا ہے،پاکستان کی مدد کرنے کا ایران کاموقف آج بھی ہے اور کل بھی ہوگا،پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں امن ہی امن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی تنازعوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا ،ایران واضح موقف رکھتا ہے کہ ایران کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات ہیں،ایران کی تمام تر کوششیں ان کیلئے صرف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے چین کے ساتھ پاکستان کی طرح اچھے تعلقات ہیں،37سالہ پابندی کے دوران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں دوہرے معیار اپنانے کا وقت گزر گیا ہے جس میں ظاہری دہشت گردی کی مذمت اور باطنی حمایت کرنا ہے،جب تک سپر طاقتیں دہشت گردی کے بارے اپروچ لبرل رکھتی ہیں دہشت گردی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ایران کا واضح مؤقف رہا ہے کہ اس خطے سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہونا چاہیے،یہ سپر طاقتوں کی یہاں موجودگی سے کبھی خیر کی توقع نہیں ہوگی ان کے شر سے امان رکھنا۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران نے2ارب ڈالر خرچ کئے ہیں اور ایران نے اس منصوبے میں کسی اثرورسوخ یا رکاوٹ کو حائل نہیں رکھا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…