منگل‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے کم آمدن والے خاندانوں کیلئے ترکی سے زبردست خبر

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے کم آمدن والے خاندانوں کیلئے ترکی سے زبردست خبر
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج استنبول میں ترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے بین الاقوامی شہرت کے حامل ادارے ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی (TOKI) کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ترک وفد نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر خصوصاً کم لاگت کے معیاری گھروں کی تعمیر کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں طے پایا کہ ترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے سب سے بڑے ادارے ٹوکی کے ماہرین کا وفد اکتوبر میں پنجاب آئے گا اور اس موقع پرکم آمدن والے خاندانوں کیلئے کم لاگت کے معیاری گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کم آمدن والے طبقات کو چھت فراہم کرنے کے ایک مربوط پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے اور کم لاگت کے معیاری گھر تیار کرکے کم آمدن والے خاندانوں کو فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔پنجاب میں ترکی کے تعاون سے کم آمدن والے خاندانوں کیلئے کم لاگت کے معیاری گھر تعمیر کئے جائیں گے اور پنجاب حکومت ترک ادارے کی جانب سے اس ضمن میں تعاون کا بھرپور خیرمقدم کرے گی اورکم لاگت کے گھروں کی تیاری کیلئے ترک ادارے کو ہرممکن سہولتیں دیں گے۔ترک ادارے کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرکے کم لاگت والے گھروں کی تعمیر کے پروگرام کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ ہاؤسنگ سیکٹر کے ترک ماہرین کے دورہ پنجاب کے دوران وحدت کالونی میں کم لاگت کے معیاری گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہاؤسنگ سیکٹر انتہائی تیزی سے ترقی کر رہا ہے اوریہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے حکومت پنجاب اور ٹوکی(TOKI) کی مشترکہِ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی جس کے ذریعے پنجاب حکومت ٹوکی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرے گی اور اداروں کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترک ادارے کے ساتھ انتہائی مفید اور سودمند ملاقات ہوئی ہے اور مستقبل میں ترکی کا یہ ادارہ پنجاب حکومت کے ساتھ کم لاگت کے معیاری گھروں کی تعمیر میں اپنا تعاون کرے گا۔ ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی کے وفد نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کم لاگت والے معیاری گھرو ں کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا وژن انتہائی شاندار ہے اور ہم پنجاب حکومت کے ساتھ کم لاگت والے معیاری گھروں کی تعمیر کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج استنبول میں ترکی کی سرمایہ کار کمپنیوں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ملاقات میں ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سرمایہ کار کمپنیوں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہان سے گفتگوکے دوران انہیں پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے! پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان اور پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع رکھتا ہے۔ ترک بھائیوں کی سرمایہ کاری پر ان کا کھلے دل سے خیرمقدم کریں گے۔ پنجاب حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات اور سہولتیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت معیشت میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔توانائی بحران پر 2017ء کے آخر تک بڑی حد تک قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کیلئے یہ نادر موقع ہے کہ وہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیٹ لیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ ، ایم این اے پرویز ملک ، ایم این اے شائستہ پرویز ملک ، خواجہ احمد حسان اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…