سری نگر(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم کے تنازعہ نے بھارت کا ”گھناﺅناچہرہ“ چھپا لیا،لرزہ خیز انکشاف،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کے متنازعہ بیان نے بھارت کا گھناﺅنا چہرہ چھپادیا ،ہر طرف الطاف حسین کاچرچا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم و ستم سے لوگوں نے آنکھیں بند کرلی ہیں ، بھارت کا جو دل چاہے وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ کرتاجارہا ہے ،مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وستم تھمنے کا نام نہیں لے رہا، بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں 50 روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 85 ہو گئی۔بھارتی مظالم کے خلاف سری نگر، کپواڑا، اسلام آباد ، بارا مولا، پلوامہ ، شوپیاں ، کلغام میں کشمیری ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔ وادی بھارت مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے بھی لہرا دیے۔وادی میں 50 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءکی قلت برقرار ہے۔ پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 19 سالہ نوجوان زندگی ہار گیا۔ حریت قیادت کی اپیل پر وادی میں ہڑتال کی کال یکم ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔