اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

بھارت بدنام در بدنام‘ غیر ملکی تنظیم نے غداری نہیں کی‘ پولیس کا اعتراف

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/لندن (آئی این پی)بھارتی پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کے شواہد نہیں مل سکے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بنگلور میں ہونے والے ایک پروگرام کر دوران کچھ لوگوں کی طرف سے انڈیا مخالف نعروں کے سلسلے میں بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کے لیے شواہد نہیں ہیں۔،ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کشمیر میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سلسلے میں انصاف حاصل کرنا‘ تھا۔تاہم دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ایک طلبا تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک بھارت مخالف پروگرام تھا اور اسی بنیاد پر اس نے ایک شکایت درج کرائی تھی۔فروری میں دارالحکومت دِلی میں دو طلباء کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت تک ہونے والی تفتیش کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا کوئی کیس نہیں بنتا۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس الزام ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جب بنگلور میں ہونے والے پروگرام میں شریک ایک شخص نے بھارتی فوج کی تعریف کی تو وہاں موجود کچھ کشمیر طلبا نے بھارت مخالف نعرے لگانا شروع کر دیے۔پولیس کا کہنا ہے اس نے 13 اگست کو ہونے والے پروگرام کی ایڈٹ ہونے سے پہلے والی وڈیو فٹیج کا معائنہ کیا ہے جس میں کچھ شرکا نے مبینہ طور پر نعرے لگائے۔سینیئر پولیس اہلکار چرن ریڈی نے بتایا کہ اس وقت تک ہونے والی تفتیش کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا کوئی کیس نہیں بنتا۔’ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس الزام ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔‘مسٹر ریڈی نے کہا کہ وہاں پربھارت سے آزادی کے بارے میں کچھ نعرے بازی ہوئی تھی اور ہم نے کچھ اشخاص کو شناخت کر لیا ہے۔’ہم ان اشخاص سے پوچھ گچھ کریں گے۔ ہمیں ماہرین کی طرف سے اجلاس کا کارروائی کا ترجمہ ہونے کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…